بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار


فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 کا تعلق بھارت سے ہے۔

آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا بھر میں ایشیائی ممالک میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں ۔

پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے شہر ہیں۔

صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم ذرات کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ شدید بیماریوں سے لے کر اموات تک کی وجہ بنتے ہیں صرف نئی دہلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے اندازاً 54 ہزار اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی کا تعین 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی باریک ذرات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی فضا میں پی ایم 2.5 ذرات کی زیادہ سے زیادہ محفوظ حد 25 مائیکروگرام فی مکعب میٹر مقرر کی ہے۔


متعلقہ خبریں