وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جیل میں شادی


وکی لیکس کے بانی جولین اسانج آج  لندن کی جیل میں اپنی منگیتر سٹیلا مورس سے شادی کریں گے۔

اسانج اور مورس کو نومبر میں منگنی کے اعلان کے بعد لندن کی بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی  تھی۔50 سالہ اسانج کو مقدمے کی سماعت کے دوران ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔

شادی میں صرف چار مہمان شریک ہوں گے جن میں دو گواہ اور دو سکیورٹی گارڈ ہوں گے۔ شادی ایک رجسٹرار کے ذریعے کی جائے گی۔

مہمانوں کو شادی رجسٹر ہوتے ہی  فوری طور پر وہاں سے جانا ہو گا۔

35 سالہ مورس شادی کے روز کیک کاٹیں گی اور جیل کے باہر اسانج کے سپورٹرز سے ایک خطاب بھی کریں گی۔

جولین برطانیہ سے بے دخل ہو کر عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ معلومات شائع کرنے پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں


متعلقہ خبریں