سندھ اسمبلی اجلاس پھر ملتوی: سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے، خرم شیر زمان

سندھ اسمبلی اجلاس پھر ملتوی: سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے، خرم شیر زمان

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس لگاتار تیسری مرتبہ ملتوی ہوا ہے۔

عمران خان سابق وزیر اعظم ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا 24 مارچ کو بلایا گیا تھا، اجلاس 4 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس ملتوی کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے پر کہا ہے کہ حکومت سندھ اسمبلی اجلاس ملتوی کرکے اسلام آباد میں بازار لگا کر بیٹھی ہے، پیپلزپارٹی وزرا ضمیروں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔

کوئی آئین کو میلی نگاہ سے دیکھے گا تو ن لیگ کا ورکر سیسہ پلائی دیوار بن جائیگا، احسن اقبال

انہوں نےکہا کہ صوبائی اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے، سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں تاخیر کی وجہ واضح کی جائے۔

 استعفی نہیں سرپرائز، پتے ایک دن پہلے ظاہر کروں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان خان نے کہا کہ سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے،  قومی اسمبلی کی کارروائی میں تاخیر ہوئی تو سب سے زیادہ پیپلزپارٹی نے واویلا کیا۔


متعلقہ خبریں