آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی کیلئے تاریخی پیشرفت ہے۔

عالمی فورمز پر پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، چینی وزیر خارجہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ بھی بات چیت کی گئی۔

پاکستان اپنے ہمسائیوں سے پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دنیا کو پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔

پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کی چینی ناظم الامور سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے سی پیک کیلئے فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں