دنیا کو پیغام دے دیا، چین اسلامی دنیا کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو پیغام دے دیا گیا کہ چین اسلامی دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات او آئی سی اجلاس کے بعد سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ چین او آئی سی ممالک میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، چین کی جانب سے بی آر آئی منصوبے کے تحت 400 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

عالمی فورمز پر پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، چینی وزیر خارجہ

انہوں ںے کہا کہ تعاون پر او آئی سی سیکریٹری جنرل کے شکر گزار ہیں، چینی وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ پہلی بار تھا کہ کسی چینی وزیر خارجہ نے او آئی سی کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں شرکت کیلئے 800 مندوبین پاکستان آئے، او آئی سی سیکریٹریٹ کے بھی شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد میں وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ کا بہت اہم کردار رہا، مسلح افواج اور پولیس نے بہترین سیکیورٹی فراہم کی، وزیراعظم عمران خان نےاو آئی سی کی تیاریوں میں ذاتی دلچسپی لی۔

افسوس کشمیر اور اسلاموفوبیا پر خاموش رہے، مسلم امہ الگ بلاک بنائے، عمران خان

انہوں ںے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود مسئلہ کشمیر تاحال حل طلب ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، او آئی سی اجلاس کا مقصد افغان صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا تھا، 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی سنگینی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح اور مستقل ہے، پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کی خودمختاری کا حامی رہا ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پوری امہ کیلئے خوش آئند ہے، پاکستان نے رحمت للعالمین اتھارٹی تشکیل دی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی حادثاتی میزائل فائر واقعے پر وزارت اجلاس منعقد کیا جائے،علاقائی امن کیلئے میکنزم پر بات کی جائے۔

وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مندوبین نے یوکرین جنگ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، اجلاس میں یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف کو ریڈور کا مطالبہ کیا گیا۔

افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو چکا

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ حکومت اور عوام کو 75 ویں یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، او آئی سی کانفرنس شرکا کے پرتپاک خیرمقدم پر عوام اور حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، او آئی سی اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے متعلق عالمی دن کی قرارداد منظور کی۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ افغانستان کی معاونت کے حوالے سے بھی فورم میں سیر حاصل گفتگو ہوئی،
افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے، کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی، مسئلہ فلسطین کے ہر پہلو پر بات ہوئی۔

مسلمان ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے، شاہ محمود قریشی کا او آئی سی میں خطاب

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ افغان فنڈ کیلئے نائیجیریا میں ایک ملین ڈالر کی امداد وصول ہو چکی ہے، یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ باعث تشویش ہے۔


متعلقہ خبریں