دنیا کے چوتھے بڑے فیرس وہیل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

دنیا کے چوتھے بڑے فیرس وہیل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

ویفانگ: چین میں دنیا کے چوتھے بڑے اور 475 فٹ بلند فیرس وہیل (جھولے) کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

فیرس وہیل کی سواری کرنے والے افراد بحیرہ بوہائی سے صرف تیس منٹ میں چین کے شہر ویفانگ کا نظارہ کرسکیں گے۔

36 خصوصی کیبنز سے آراستہ جھولے پر 350 افراد سوار ہوسکیں گے۔ مسافروں کو اے سی، ٹی وی اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

74 لاکھ  پاونڈ (ساڑھے 16 ارب) کی لاگت سے تیار ہونے والے 145 میٹر بلند جھولے کی تیاری میں ساڑھے چار ہزار ٹن سٹیل استعمال ہوا ہے۔ 

دنیا کا سب سے بڑا فیرس وہیل امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 2014 میں تعمیر ہوا تھا جس کی بلندی 167 میٹر ہے۔


معاونت
متعلقہ خبریں