یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، نیٹو

افغانستان سے دہشتگردوں کو دوبارہ اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، اسٹولٹن برگ

نیٹو کے چیف اسٹولن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے۔ یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتاہےلیکن جنگ کا حصہ نہیں۔اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

اسٹولن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ہے تاہم کسی بھی وقت اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے نیٹو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی۔ روس بھی کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا۔ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں ہے تاہم وہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔

نیٹو چیف نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلاروس پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا ہے کہ امید کرتاہوں کہ نیٹو ممالک چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔


متعلقہ خبریں