ملک میں دوسرے روز کورونا کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی

فوٹو: فائل


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سےگزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی.   ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید210 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار72ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 30 ہزار54کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار239، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 819، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 639، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار3، بلوچستان میں 35 ہزار460، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 237اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 92، خیبر پختونخوا 6 ہزار 307، اسلام آباد ایک ہزار 22، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں