حزب اختلاف کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ان کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

او آئی سی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین او آئی سی کانفرنس ہوئی اور او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی۔ او آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم نے حالیہ معاملات پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے روس یوکرین، کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق بات کی اور پوری امہ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردار غیرجانبدارانہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔


متعلقہ خبریں