دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 4 شہید


سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے  فوری کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ، ناکامی پر دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کر لی۔

انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ: جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان اور 3 شہری شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس حوالدار وجاہت عالم، شیخوپورہ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی سجاد عنایت، سپاہی مقبول اورا سکردو کے رہائشی 22سالہ سپاہی سجاد علی بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی مادر وطن کیلئے قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں