تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی میں آج کارروائی نہ ہو سکی، اجلاس پیر تک ملتوی

parliment

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرپیش رفت نہ ہو سکی،اب باقاعدہ کارروائی پیر سے شروع ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، مرحوم رکن قومی اسمبلی خیال زمان، سابق صدر رفیق تارڑ، سینیٹر رحمان ملک اور دیگر وفات پانے والے اراکین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کی روایت رہی ہے کہ کسی بھی ممبر کی وفات پر اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے، سابق ادوارمیں 24 بار جبکہ موجودہ اسمبلی میں بھی پانچ بار اجلاس ملتوی ہونے کی روایت برقرار رہی ہے لہذا آج قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا اگلے روز تک بڑھاتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا جارہا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا اور اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سمیت اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پربات کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہی تھے کہ اسپیکر کرسی چھوڑ کر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں