ای الیون تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید


سیشن کورٹ نے ای الیون عثمان مرزا کیس کا فیصلہ سنا دیا، عثمان  مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی.

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس کا 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن 5 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی جبکہ دو ملزمان پر جرم ثابت نہ ہو سکا، لڑکی کو برہنہ کرنے کے جرم میں عثمان مرزا، عطا الرحمن، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش، فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
لڑکی کو برہنہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متاثرہ جوڑے کو حبس بے جا میں رکھنے کے جرم میں پانچوں مجرمان کو ایک ایک سال قید کی سزا، دفعہ 506 ثابت ہونے پر عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو سات سات سال قید کی سزا، دفعہ 509 کے تحت مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو تین تین سال قید کی سزا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مجرمان سے برآمد کی گئی رقم ریاست کو دی جائے گی۔

عدالتی حکم کے مطابق ماڈرن ڈیوائس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ثبوتوں سے ظاہر ہوا کہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے دیکھی، مرکزی مجرم عثمان مرزا کو متاثرہ جوڑے کو برہنہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، مرکزی مجرم عثمان مرزا نے متاثرہ جوڑے کو اپارٹمنٹ میں قید کیا ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں