قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا: عبدالغفور حیدری

قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جمیعت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت تصادم چاہتی ہے لیکن ہمارے قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ ہم نے تین چار ماہ پہلے جلسے کا اعلان کیا تھا تو کیا ضروری تھا حکومت بھی جلسہ کرتی؟

چوہا نمبر 1 شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے آج اپوزیشن لیڈر اور قائدین کو بولنے نہیں دیا یہ بہت بڑی زیادتی ہے، تاریخ اسپیکر کے کردار کو کبھی بھی ٹھیک نہیں کہے گی۔

پریس کانفرنس میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر تاخیری حربوں سے عمران کو نہیں بچا سکتے، عمران کے دن گنے جا چکے ہیں، کشتی ڈوب رہی ہے اور آپ اس کشتی کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمران اکثریت کھو بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود مسلط ہیں، اقتدار کیلئے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ہے۔

عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، پیر کو ہر حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، بلوچستان کے قافلے رات کسی وقت ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جائیں گے اور کل ہی کسی وقت جمیعت کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے جس میں قریبی اضلاع کے بھی قافلے شامل ہوں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع سے بھی قافلے کل روانہ ہو جائیں گے، پروگرام کے تحت کل تین بجے تمام قافلے اکٹھے ہوں گے جس کے بعد ان کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا، 26 کو مسلم لیگ ن کا قافلہ لاہور سے روانہ ہو گا اور 28 مارچ کو ن لیگ کا قافلہ ہمارے قافلے میں شامل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مہنگائی مارچ ہو گا۔

سیٹ بیلٹ پہنو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بتائیں گے کہ اب بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں