کراچی میں ہیٹ اسٹروک ایک جان لے گیا


کراچی: کراچی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 52 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 52 سالہ پرویز قائد آباد کا رہائشی تھا اور سبزی منڈی میں اسے ہیٹ اسٹروک ہوا۔

2015 میں شہر قائد ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں آیا تھا تو سینکڑوں افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ تین دن سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے جو آئندہ مزید ایک دن جاری رہے گا۔

ڈاکٹروں نے عوام الناس کے مفاد میں انہیں ہدایات دی ہیں کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ڈاکٹروں نے ہدایات دی ہیں کہ اگر گھر سے باہر نکلنا از حد ضروری ہو تو سر پر گیلا کپڑا رکھیں، ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

 

 

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں