وزیر خارجہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک

وزیر خارجہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام بھی پہنچا دیا ہے۔

چوہا نمبر 1 شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ،عمران خان

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزرا اسد عمر اور پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں انہوں ںے وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی وزرا سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں وفاقی وزرا سید امین الحق، بیرسٹر فروغ نسیم، جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔

قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا: عبدالغفور حیدری

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ خیر سگالی کا پیغام لے کر ایم کیو ایم کے پاس گئے تھے۔

انہوں نے پیغام کے متعلق بتایا کہ وہ یہ تھا آپ ہمارے دوست ہیں، ساتھ چلتے رہیں گے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری ملاقات مثبت و مفید رہی اور انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی میں آج کارروائی نہ ہو سکی، اجلاس پیر تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، پیپلزپارٹی اس حوالے سے غلط بیانی کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں