امر بالمعروف نہیں کہتا، ملک کو کرپشن کا گڑھ بنادو یا بجلی کے نرخ بڑھا دو: احسن اقبال

امر بالمعروف نہیں کہتا، ملک کو کرپشن کا گڑھ بنادو یا بجلی کے نرخ بڑھا دو: احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ امر بالمعروف یہ نہیں کہتا کہ ملک کو کرپشن کا گڑھ بنا دو اور یہ بھی نہیں کہتا کہ بجلی کے نرخ بڑھا دو۔

قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا: عبدالغفور حیدری

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے آج پھر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو قانون کی حکمرانی پر درس دیتے ہیں اور خود قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اداروں کو بے توقیر کرنے والا انصاف کی بات کیسے کر سکتا ہے؟

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کیا تھا، الیکشن کمیشن میں ان کا فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے، الیکشن کمیشن آپ کو بلاتا ہے مگر آپ پیش نہیں ہوتے ہیں۔

سیٹ بیلٹ پہنو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان آپ کی طرح نالائق نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں