کراچی: اسکول میں دھماکہ تین بچیوں سمیت سات زخمی


کراچی :نیو کراچی کے اسکول میں دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

دھماکہ نیوکراچی سیکٹر الیون ڈی میں ہوا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اسکول کے زیر زمین ٹینک میں گیس بھرنے سے ہوا۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں