انٹرٹینمنٹ مصالحہ ملے گا اب ہم نیوز کے ’کور پیج‘ پر


انٹرٹینمنٹ ورلڈ کی خبروں اور تبصروں سے بھرپور ’کور پیج‘ نامی شو آپ ہم نیوز پردیکھ سکتے ہیں۔

’کور پیج‘ میں ہم نیوز کی ٹیم لالی وڈ، بالی وڈ اور اس سے بھی آگے ہالی وڈ کی نمکین اور گرما گرم خبریں لائے گی۔ انٹرٹینمنٹ خبرنامہ کے آغاز میں عیشا نور ’نیوزراؤنڈ اپ‘ سے شوبز کی دنیا کی تازہ ترین خبریں دیں گی۔

ڈولی اور دادی:

’ڈولی اور دادی‘ محلے کی خواتین کی نہیں بلکہ شوبز ستاروں کی تازہ گوسپ سنائیں گی۔ پارٹیوں اور فیشن شوز کے ریڈ کارپٹ پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چمکتے ستاروں کے ڈریسز پر بھی ایک نظر ڈالی جائے گی۔

پردے کے پیچھے:

ستاروں سے ملاقات کرنے کے لیے ایک مخصوص سیگمینٹ رکھا گیا ہے۔ ’پردے کے پیچھے‘ میں شوبز شخصیات اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں گے۔

ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران ہماری میزبان آپ کو آپ کے پسندیدہ کرداروں سے ملوائیں گی۔ شوٹنگ میں مصروف اداکاروں سے دلچسپ حالات و واقعات اور ڈرامے پر لائیو گفتگو بھی ہوگی۔

ہن دس:

پروگرام میں ناظرین کے لیے دلچسپی سے بھرپور سیگمنٹ ” ہن دس” میں انسٹا گرام کی تصویروں پر چٹ پٹا تبصرہ کیا جائے گا۔

انسٹا پر مقبول ہونے والی فنکاروں کی تصویروں کو ایک سے دس تک نمبر بھی دیے جائیں گے۔

تھری ان تھری من:

اس مخصوص سیگمنٹ میں ماہرین کڑی نگاہ سے مقبول فلموں اور ڈراموں کو دیکھ کر آپ کے سامنے کریں گے اپنے اور آپ کے دل کی بات۔

گرمیوں میں ملبوسات کا انتخاب ہو یا نئے فیشن ٹرینڈز، ’کور پیج‘ پر فیشن کی دنیا کے ستارے سب معلومات اب خود آپ تک پہنچائیں گے۔

میزبان عیشا نور ’آگے کی سوچ‘ لے کر کرائیں گی ہم نیوز کے ناظرین کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی سیر۔ دیکھتے رہیے گا ہر اتوار کی شام ’کور پیج‘ صرف ہم نیوز پر۔


متعلقہ خبریں