اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، اسد عمر

حکومت نے کورونا ویکسین کا اہم ہدف حاصل کر لیا، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا تاریخی جذبہ نظر آ رہا ہے، کل جلسہ گاہ ہمارے کارکنوں کیلئے کم پڑ جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، حکومت کے مخالفین کرپشن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی ہے، اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم دنیا میں دلیری کے ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک خوددار پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جنہوں نے تمام مسلمانوں کی حرمت کا مقدمہ لڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عزت اور خودمختاری کے ساتھ تمام ملکوں سے تعلقات چاہتے ہیں، کل یہاں جتنے لوگ آئیں گے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں جمع ہوئے۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تمام اتحادیوں سے ملاقات جاری ہے،اچھا نتیجہ نکلے گا، کل کا جلسہ پورا پاکستان دیکھے گا۔


متعلقہ خبریں