ن لیگ کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات: مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق

ن لیگ کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات: مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ملاقات میں آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق کیا گیا ہے۔

کپتان کو بتایا منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے؟ سینے میں بہت راز ہیں: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ  اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔

ق لیگ کی جانب سے ملاقات میں وفاقی وزرا چودھری طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین، حسین الٰہی، محترمہ فرخ خان اور سینیٹر کامل علی آغا نے شرکت کی۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے مابین فیصلہ ہوا کہ آئندہ بھی مشاورتی عمل جاری رکھا جائے گا۔

سرپرائز سے پہلےسرپرائز : وزیراعظم کے مشیر شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

واضح رہے کہ ن لیگ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان ہونے والے رابطے کے نتیجے میں ایک اور ملاقات طے پائی تھی۔ سیاسی مبصرین نے ہونے ہونے والی ملاقات کو اہم سیاسی پیشرفت قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات اس سے قبل لاہور میں ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین پہلے ہی سے اسلام آباد میں موجود تھے جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ملاقات میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی چند دن قبل اچانک لندن  گئے تھے۔ اس ضمن میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وہ اہم ملاقاتوں کے لیے لندن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں