کپتان کو بتایا منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے؟ سینے میں بہت راز ہیں: شاہ محمود


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کریں گے، میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

امر بالمعروف جلسہ: وزیراعظم عمران خان کا سرپرائز کیا؟

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمیر کا سودا نہیں کريں گے، عمران کو جھکانے کے لیے وہ سب اکٹھے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کہتے ہیں خان! تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے لیکن قوم فیصلہ کرچکی، زرداری ، نواز اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں ںے کہا کہ جو ڈگمگا رہے ہیں ان سے کہتا ہوں فیصلہ کرلو، قوم معاف نہیں کرے گی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے اپنے کپتان کو بتا دیا کہ منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے؟ یہ فیصلہ عمران پر ہے کہ وہ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ این آر او دے دو، ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے لیکن آصف زرداری، نوازشریف، فضل الرحمان تمہیں این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی قیمت ہوتی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی قیمت دینے کو تیار ہو؟

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو دھوکہ دینے والوں کو اپنے حلقوں میں جوتے پڑیں گے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار کا لالچ نہیں ہے، انہیں اقتدار جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں، عوام میں ہی رہیں گے، انہیں 20 کروڑ لوگوں کے د رمیان سے گزر کرعمران خان تک پہنچنا ہوگا، عمران خان غریب کا درد رکھنے والا شخص ہے۔

عوام چاہتے ہیں گینگ آف تھری جیل کے پیچھے ہوں،شیخ رشید

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، عمران خان صرف پاکستان کا نہیں تمام مسلمانوں کا لیڈر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تمام سڑکیں بلاک ہوچکی ہیں، کامیاب جلسے پرپی ٹی آئی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، جی ڈی اے نے ہمیشہ اصولوں پر فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عدم اعتماد کی بات آئی تو بہت سے لوگوں سے سنا کہ ضمیر کی آواز، اگر آج تک ہم ساتھ تھے تو ہمیں آگے بھی ساتھ رہنا چاہیے اس کا میں نے فیصلہ کیا، اصولوں پر کھڑا ہونا بہت مشکل راستہ ہے، آسان نہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ انصاف نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کو چھوڑا تھا، اگر ہم حلف کی پاسداری نہ کریں اور اچانک سے ضمیر جاگ اٹھے تو پھر جمہوریت کا مستقبل کیا ہوگا؟ چاہتے ہیں کہ یہ لوٹا کریسی بند ہو، نوازشریف اور بے نظیر بھٹو کی حکومتوں کو اسی لوٹا کریسی کی وجہ سے جاتے دیکھا ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حق و سچ کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، چوروں کے ٹولے کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ممبران کی تعداد 33 ہے جس میں 19 لوگ نئے ہیں جن میں، میں بھی شامل ہوں، قائد اعظم کے بعد ہمیں ایک لیڈر ملا جس کا نام عمران خان ہے، جس پر قوم کا اعتماد ہے یہ اس کے خلاف عدم اعتمادلارہے ہیں۔

نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز

جلسہ عام سے خطاب میں وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرنے کی کسی میں جرات ہی نہیں،
عمران خان نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہے۔


متعلقہ خبریں