نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان نوازشریف سے معافی مانگے گا، نوازشریف اور شہبازشریف پر الزام لگانے والا آج خود الزامات کی زد میں ہے،
اگر نوازشریف لندن میں بیٹھ کر کنٹرول کررہے ہیں تو آپ مستعفی ٰہوجائیں۔

سرپرائز سے پہلےسرپرائز : وزیراعظم کے مشیر شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی جیل برداشت نہیں کرسکتا جب کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے جیل کاٹی ہے، اپ نے منہ کھولا تو دوسرے دن جیل میں ہوں گے، عمران خان دیوار پھیلانگ کر بھاگنے والا انسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امربالمعروف جلسے کیلئے قومی وسائل کا استعمال کیا گیا، یہ آپ کے خاندان کی نہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے، مجھےانتظامیہ نے بتایا 200 بسیں لانے کا ٹاسک دیا گیا، اگر یہی پیسہ عوام کی صحت و تعلیم پرلگتا توعوام کو ریلیف ملتا، عوام گھی کا ڈبہ قسطوں پرلینے پرمجبور ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں مذہب کا نام استعمال کیا جا رہا ہے،یہ کیا طریقہ ہے کہ جلسے کا نام امربالمعروف رکھ  دیا گیا؟ انہوں ںے استفسار کیا کہ عوام سے بجلی، آٹا اور چینی چھین لینا امربالمعروف ہے؟ آپ فضل الرحمان کو باربارڈیزل کہہ کرپکارتے ہیں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، گوجرانوالہ میں لوگ رات 2 بجے تک انتظار میں تھے، گزشتہ 75 سال میں عوام نے اتنا فساد نہیں دیکھا، بتایا جائے انہیں سرکاری وسائل استعمال کرکے جلسے کرنے کا حق کس نے دیا؟ یہ ان کا خاندانی پیسہ تو نہیں، یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے، قوم آپ سے سیاسی وسائل کے استعمال کا حساب لے گی۔

انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محنت کی کمائی جلسوں میں اڑائی جارہی ہے، پاکستان میں ڈیزل کا نام عمران خان سے منسوب ہونا چاہیے، عمران خان کے دور میں ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ ہوئی ہے، کیا عمران خان کو شرم آتی ہے کہ سیاستدانوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرتا ہے؟ دوسروں کو چوہا کہنے والا عمران خود چوہا ہے، عمران خان عوام کا آٹا اور چینی کھانے والا چوہا ہے۔

ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان رابطہ: ایک اور ملاقات آج شام ہو گی

مریم نواز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام دوائی لینے سے قاصر ہیں، کیا لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لینا امربالمعروف ہے؟ عمران خان آج اپنے کرتوت کی وجہ سے ڈی چوک پہنچ گیا ہے، مری میں لوگ مررہے تھے اور حکومت گرم کمروں میں بیٹھی ہوئی تھی، لوگ آج بھی شہباز شریف کو اپنی خدمات کی وجہ سے یاد کرتے ہیں، عمران خان آج اتحادیوں کے سامنے بے بس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال میں جن لوٹوں سے وضو کرتے تھے آج ان کو غدار کہہ رہے ہیں،یہ وہی لوٹے ہیں جن کے اتحاد سے آپ کی حکومت بنی، ارکان کو ووٹ دینے کا حق ہے،ان کو عوام کے پاس دوبارہ جانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اپ نے کہا کہ آج ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں لیکن بائیڈن نے فون نہیں کیا تو آپ کے خلاف سازش ہونے لگی،غیرملکی فنڈنگ کیس پر آپ نے دباؤ ڈالا ، غیرملکی ایجنسی نے بھی کہا کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں، وہ دن دور نہیں جب عمران خان نوازشریف سے معافی مانگے گا، نوازشریف اور شہبازشریف پر الزام لگانے والا آج خود الزامات کی زد میں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکر گزارہوں،عوام نے فیصلہ کردیا ہے کہ ایوان سے پہلے سڑکوں پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آ گیا، صحت کارڈ ہونے کے باوجود عوام دوائی باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان صاحب! ہم بھی اسلام آباد آ رہے ہیں تیار ہوجائیں، کل اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہو گا،
تحریک انصاف کی حکومت میں لاکھوں لوگ روز بے روزگارہوگئے ہیں۔

عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک حقیقت ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ بچوں کے مستقبل کے لیے اسلام ٓباد پہنچیں،آپ نے کہا تھا خودکشی کروں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔


متعلقہ خبریں