سیاست میں کوئی قاتل اور مقتول نہیں ہوتا، خورشید شاہ


پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی قاتل اور مقتول نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کرپشن میں 116 سے 140 نمبر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے لوگوں کو خط کھول کردکھایا تھا، مطالبہ کرتا ہوں یہ خط کل پارلیمنٹ میں دکھا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایسے لگ رہا تھا جیسے اپوزیشن جلسہ کررہی ہے،ہم انہیں ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے،عمران خان نے کبھی بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ٹائم دیا اسپیکر نے میں مطالبہ کروں گا خط کو پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ اسپیکر نیوٹرل ہے،نیوٹرل کے صحیح معنی عمران خان نے بتائے وہ باہر کے پڑھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں