ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھل چکی، اب کوئی دوری نہیں: خواجہ سعد رفیق

ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھل چکی، اب کوئی دوری نہیں: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھل چکی ہے اور اب کوئی دوری نہیں ہے۔

ن لیگ کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات: مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد کی چودھری برادران سے ہونے والی ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری برادران کے ساتھ مل کر پہلے بھی کام کیا ہے، بہت پرانے تعلقات ہیں، ق لیگ سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان

ایک سوال پر ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت کو مزید وقت نہیں دینا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے، کوشش ہے ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے۔

پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ فلاپ،وہاں رونےوالا سب سے بڑا چوہا ہے،مریم نواز

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیوایم کے اپنے مسائل ہیں، ہماری خواہش ہے کہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں۔


متعلقہ خبریں