آصف زرداری سے چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھل چکی، اب کوئی دوری نہیں: خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین تبادلہ خیال اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کا وفد ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے فوری بعد زرداری ہاؤس پہنچا تھا۔ اس سے قبل ن لیگ کے وفد کی ق لیگ کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی۔

نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا تھا اور آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق کیا تھا۔


متعلقہ خبریں