روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، یوکرینی انٹیلیجنس چیف


یوکرینی انٹیلیجنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کیریلو بوڈانوف کی طرف سے  جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب ماسکو یوکرین میں ایک ایسا علاقہ بنانا چاہتا ہے جو اس کے کنٹرول میں ہو۔

کیریلوبوڈانوف کے مطابق اصل میں یہ یوکرین کے اندر شمالی اور جنوبی کوریا بنانے کی کوشش ہے۔

یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ یوکرین جلد ہی روسی قبضے میں موجود حصوں میں گوریلا کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ روس  نے یوکرین پر حملے سے پہلے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد تسلیم کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں