آزادکشمیر ہائیکورٹ میں پانچ نئے ججز تعینات، نوٹیفیکیشن جاری


مظفرآباد: آزادکشمیر ہائیکورٹ میں پانچ نئے ججز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے ججز میں موجودہ ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان، میرپور سے چودھری خالد یوسف، جج الیکشن ٹریبونل آزاد کشمیر چودھری محمد منیر شامل ہیں۔

راولا کوٹ سے محمد اعجاز خان اور باغ  سے راجہ سجاد احمد کو ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

سیکرٹری لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز آزاد کشمیر نے  ججز کی تعیناتی کا باقاعدہ  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے چند روز قبل آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں  پر پانچ  جج  تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں