ہمارے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن منہ کی کھائے گی، حسان خاور


ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکہتے ہیں اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پوری امید ہے ق لیگ ہمارے ساتھ رہے گی۔

وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ حکومت کے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔

چودھری برادران بخوبی جانتے ہیں کہ شریف برادران ماضی میں کیسے وعدہ خلافی کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ترین گروپ پارٹی کا حصہ، وہ عدم اعتماد کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کو سرپرائز دینے کیلئے ان کے پاس بہت کچھ ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتمادجمع کروادی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔ صوبے کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے۔

 


متعلقہ خبریں