شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حثیت سے استعفی دے دیا


شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حثیت سے استعفی دے دیا، استعفی وزیراعظم آفس کو بھجوا دیا گیا۔

شاہ زین بگٹی نے اعلان کیا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے استعفٰی دیتا ہوں، استعفے کی منظوری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

لیکن استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کی گئیں۔

گزشتہ روزعوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔

حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال چلے لیکن اب ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ سیاست میں اخلاقیات سے باہر گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کی جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا۔ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب پر فوکس کروں گا لیکن نہ وہ بلوچستان پہنچے نہ جنوبی پنجاب۔

شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان کو بلوچستان میں امن کو بحال کرنے کے لیے مینڈیٹ دیا گیا تھا۔ بلوچستان کو پر امن بنانے کی ہمیں ذمہ داری دی گئی وہ پوری کی۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے اتحادیوں کو بھی استعمال کر کے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیر اعظم اور اس کی حکومت کا اپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے۔

 


متعلقہ خبریں