وزیراعظم آر یا پار: تحریک عدم اعتماد پیش، 31 مارچ کو بحث ہو گی


قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تحریک کی اجازت طلب کی۔

161 ارکان قومی اسمبلی نے اس تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے جمعرات تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج جب شروع ہوا تو وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شاہ زین بگٹی اپوزیشن بینچز پرآ کر بیٹھ گئے۔

اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس سے پہلے مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی میں آج دو اہم ایجنڈا آئٹم ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ کےلیے بل اور
تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو گی۔

مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی، کچھ سرپرائزجلد آرہے ہیں، کچھ بعد میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پنڈ مر جائے تب ہی شہبازشریف اورحمزہ نمبردارنہیں بن سکتے۔


متعلقہ خبریں