وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا، پی ٹی آئی ایم این اے

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا، پی ٹی آئی ایم این اے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا۔

لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا کہ مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔

عمران خان!ہماری گرفت میں ہو، ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کردیں؟ یہ ہمارا اختیار ہے، فضل الرحمان

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ روز پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں باقاعدہ لکھ کر دھمکی دی گئی ہے لیکن وہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے؟ اورپاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟

ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی و حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا عندیہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ قاتل اور مقتول اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن اکھٹے کرنے والوں کا بھی پتہ ہے۔


متعلقہ خبریں