عمران خان کیخلاف سازش ہو رہی ہے؟ صحافی: کیا آپ کو لگ رہا ہے؟ زرداری کا سوال

عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد میں کامیابی دیکھ رہا ہوں۔

وزیراعظم آر یا پار: تحریک عدم اعتماد پیش، 31 مارچ کو بحث ہو گی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سابق صدرپاکستان  آصف علی زرداری نے کہا کہ اسپیکر نے جو کرنا ہے وہی کرنا ہے۔

آصف زرداری سے جب صحافی نے پوچھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہوگئی ہے آگے کیا دیکھ رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں آگے تحریک عدم اعتماد میں کامیابی دیکھ رہا ہوں۔

اس موقع پر جب ایک صحافی نے سابق صدر پاکستان سے استفسار کیا کہ آپ کو لگ رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے؟

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا، پی ٹی آئی ایم این اے

ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری سے جب پوچھا گیا کہ کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے نہایت مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں!


متعلقہ خبریں