غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، شہباز شریف


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا، پی ٹی آئی ایم این اے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ وہ تحریر کردہ خط بھی دکھا سکتے ہیں۔

لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریر کردہ خط سے عسکری قیادت اور وزارت خارجہ بھی آگاہ ہیں۔


متعلقہ خبریں