وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئیں، ہاشم ڈوگر

شہباز گل سے غلطی ہوگئی تو غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، وزیر داخلہ پنجاب

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر ہاشم ڈوگر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عثمان بزدار مستعفی، وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی صوبہ پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

پنجاب کے صوبائی وزیر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی مستحکم حکومت وجود میں آئے گی۔

غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لیے مناسب امیدوار قرار دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مستعفی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے لائیو اسٹاک کی حیثیت سے کام کرنے والے فیصل حیات جبوانہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

وزیراعظم آر یا پار: تحریک عدم اعتماد پیش، 31 مارچ کو بحث ہو گی

فیصل حیات جبوانہ نے چودھری پرویز الٰہی کو مناسب امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کی ان سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں