پرویز الہٰی پہلے اپنے نمبرز پورے کریں پھر پی ٹی آئی کے بندے واپس لائیں، نیر بخاری

nayyar-bukhari

نیئرحسین سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بندے واپس لانا آسان کام نہیں ہے، پرویز الہٰی پہلے اپنے نمبرز پورے کریں پھر پی ٹی آئی کے بندے واپس لائیں۔

عثمان بزدار مستعفی، وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے واضح طور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، ہر بندے کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ نمبرپورے ہونے کے باوجود ہم حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں تھے، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار مستعفی ہوتے تو استعفیٰ گورنر پنجاب کو پیش کرتے۔

پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے واضح طور پر کہا کہ پرویز الہٰی عمران خان کے حمایتی ہوں اور ہم اس کو ووٹ دیں؟

غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، شہباز شریف

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب میں جو ہونے جا رہا ہے وہ ٹیسٹ ہے، آئندہ کچھ دنوں میں تمام معاملات بہت حد تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں بھی معاملات بہتر ہوں گے اورجو لوگ ادھر ادھر ہو رہے تھے وہ ہمارے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئیں، ہاشم ڈوگر

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کی حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی بھی بندے واپس لانے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں