ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان


ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مقابلہ سخت رہا، آسٹریلوی کرکٹر

پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں