پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملاقات: وزیراعلیٰ کی ٹی او آرز کے ہمراہ اسلام آباد آمد

وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹس طلب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں۔

ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی و حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا عندیہ

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تیار کردہ ٹی او آرز کا مسودہ لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج ہی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے متوقع ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پہ اسلام آباد طلب کیا تھا۔

چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی اور حیدرآباد میں ان کے نامزد کردہ نمائندوں کو ایڈمنسٹریٹرز لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں