حجاب میں بھی لڑکی کوٹارگٹ کر رہے ہو، اسے جینے دو، بھارتی مس یونیورس


بھارتی پنچاب کی مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو بھی حجاب تنازعہ پر بول پڑیں، کہا کہ اسے جینے دو جیسے وہ جینا چاہتی ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران ہرناز کور سے صحافی نے ان سے بھارت میں چل رہے حجاب تنازع پر سوال کیا، جس پر ان کے جواب دینے سے پہلے ان کے مینیجر نے صحافی کو روکا کہ وہ ایسے سوال نہ کریں، لیکن صحافی نے کہا کہ آپ کا کام ختم ہو گیا ہے، اگر ہرناز جواب دینا نہیں چاہتیں تو وہ خود کہیں۔

اس کے بعد ہرناز کا کہنا تھا کہ آپ لڑکی کو ہی کیوں ٹارگٹ کرتے ہو؟  اسے جینے دو جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہے۔ اسے اپنے مقام تک پہنچنے دو، اڑنے دو، وہ اس کا پیغام ہے، وہ اس کے پر ہیں، آپ مت کاٹو۔ اگر پر کاٹنے ہیں تو اپنے کاٹو۔


اس کے ساتھ ہرناز سندھو نے مس یونیورس بننے کے سفر پر سوال کرنے کو کہا، انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے میری کہانی پوچھیں کہ میں کن کن مشکلات سے گزر کر یہاں پہنچی، کیونکہ ہمارے لوگوں کو لگتا ہے مقابلہ حسن میں صرف آپ کو خوبصورت دکھنا ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب پر پابندی کا فیصلہ، بھارتی شہروں میں دفعہ 144 نافذ

آپ کا نظریہ سوچ، بولنا اور کیسے آپ معاشرے کو ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، سب کچھ دیکھا جاتا ہے۔

یاد رہے بھارت میں مسلمان لڑکیوں کے خلاف حجاب نہ پہننے کی ساز ش کی جا رہی ہے، جس پر مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔


متعلقہ خبریں