ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس طلب ، علیم خان نے بھی اپنے ساتھیوں کو بلا لیا


پاکستان میں سیاست میں جوڑ توڑ اور ڈیلوں کو سلسلہ عروج پر ہے، اپوزیشن اور حکومت کے مابین آر پار کی جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی عثمان بزادار کی جگہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو پنچاب کی وزارت اعلی کی پیش کش کر دی تھی، جس کے بعد ایک بار پر حالات حکومت کے حق میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لاہورمیں ترین گروپ نے سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے آج اجلاس طلب کر لیا ہے،جہاں ترین گروپ کے ارکان اسمبلی اور رہنما موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اندرونی کہانی

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی جانب سے پرویز الہٰی کی حمایت کا امکان  ہے، تاہم حتمی فیصلہ جہانگیرترین سے مشاورت کے بعد اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب علیم خان نے بھی اپنے ساتھیوں کو آج مشاورت کے لیے بلا لیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ پرویزالہٰی سے متعلق مشاورت کرکے جواب دے گا، پرویزالہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں