پرویز الہی کی نامزدگی، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم اتحادیوں، منحرف ارکان سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری ہفتہ شروع ہو چکا، بلاول بھٹو

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں