خاندان ایک پیج پر،فیصلے میری مشاورت سے ہوتے ہیں:شجاعت کی اختلافات کی تردید


صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

اب تک پارٹی یا گھر میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں، وضاحت پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود میں کہنا چاہوں گا کے مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے، نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی کی نامزدگی، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے

پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے خاص کر پڑھے لکھے لوگ اس بات کوپسند نہیں کرتے، غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا نہایت نا مناسب بات ہے، مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں ایسی بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہمارا خاندان پچھلے 50 سالوں سے پنجاب ہی میں نہیں بلکے پاکستان کے تمام اضلع میں پھیلا ہوا ہے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہنا چاہوں گا کہ ہمارا خاندان توبہت بڑا ہے لیکن فیصلے میری رضامندی کے ساتھ کئے جاتے ہیں،اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی، کسی ایشو پر رائے کو فیصلہ سمجھ ک ر پراپیگنڈہ نہیں کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں