500 سائیکلیں چرانے والا شخص گرفتار

500 سائیکلیں چرانے والا شخص گرفتار

لندن پولیس نے 500 سائیکلیں چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ شائر کے 54 سالہ شخص پر تقریباً 500 سائیکلیں چرانے کا الزام ہے اور اس کے گھر کے پاس کھلی جگہ پر تمام سائیکلیں ایک ڈھیر کی صورت میں موجود ہیں۔

چرائی گئی سائیکلیں مٹی میں اٹ چکی ہیں اور وہاں چوہوں کا راج ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران تمام سائیکلیں چرائی گئی ہیں جو ایک ڈھیر کی شکل میں موجود ہیں جنہیں گوگل میپ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق چوری شدہ سائیکلوں کے مالکان کی تلاش شروع کر دی گئی جنہیں مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ ملزم سے سائیکل چرانے کا مقصد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ سائیکلوں کو چرانے کے بعد فروخت نہیں کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی 3 کروڑ روپے میں

یہ علاقہ کئی برس سے سائیکل چوری کا مرکز بن چکا تھا اور اسے سائیکل سواروں کے لیے بدترین علاقہ کہا جاتا تھا۔

ملزم کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے یہاں سائیکلوں کا ڈھیر لگایا جا رہا ہے لیکن کبھی اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ البتہ جب سائیکل چور سے سائیکلیں جمع کرنے کا مقصد پوچھا گیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ یہ غریب افریقی بچوں کے لیے جمع کی جا رہی ہیں اور انہیں دی جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں