پرویزالہٰی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے


چوہدری پرویزالہٰی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، ان کے ہمراہ مونس الہی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں پنجاب اور وفاقی میں عدم اعتماد پر گفتگو ہو گی۔

گزشتہ روز بھی چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی، جس میں عمران خان نے انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر راضی مندی ظاہر کی تھی۔

جس کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں