اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا


اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

دھمکی آمیز مراسلے میں نواز شریف کا کردار ہے، چیف جسٹس سے شیئر کریں گے، حکومت

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری، سردار اختر مینگل اور فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اسلم بھوتانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوا تھا، ساڑھے تین سال تک حکومت کا ساتھ دیا اور حکومت نے بھی ہمارا ساتھ دیا لیکن اب ہماری الیکشن کی طرف نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کےمیرے اوپر بہت احسانات ہیں، آصف زرداری کے ساتھ ہوں، چاہے وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں۔

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا کہ آصف زرداری جہاں کہیں گے ان کے ساتھ چلیں گے،
جہاں آصف زرداری ہوں گے وہاں ان کے ساتھ ہوں گا۔

چوہدریوں کے کہنے پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی، گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، آج اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، اپوزیشن کی تعداد میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اتحادی جماعتوں کو اس لیے ساتھ  لے کر چلے تا کہ اگلے مسائل کا حل نکال سکیں، ایم کیو ایم کے کسی مطالبے سے انکار نہیں کیا،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جائے گی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان کو اس کا حق دیا جائے، عمران خان کے خط کو چیلنج کرتے ہیں کہ قوم اور ہمارے سامنے لائیں،عمران خان کی جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا کہ ذہنی طور پر بہت پہلے سے بھوتانی صاحب یہ فیصلہ کر چکے تھے، اسلم بھوتانی کو اپوزیشن کے اس کیمپ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

الوداع، الوداع، الوداع: آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز

سردار اختر مینگل نے کہا کہ لوگ حکومت کے غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے اپوزیشن میں آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں