تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائے گا۔

الوداع، الوداع، الوداع: آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق منعقدہ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کے دن بھی جاری رکھا جائے گا۔

دھمکی آمیز مراسلے میں نواز شریف کا کردار ہے، چیف جسٹس سے شیئر کریں گے، حکومت

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں