لکی مروت: دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 4 ہلاک، ایک گرفتار


لکی مروت میں پولیس اور پاک فوج نے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کیا ہے جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ، ایک گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر ساجد ، علیم ، آفتاب اور فضل الرحمان شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کافیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد 22 جنوری کو ایف سی اہلکار کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں