وزیراعظم کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے، کرنل سہیل عابد شہید  جیسے  بہادر بیٹے پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں۔

وزیراعظم بلوچستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کے گھر اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور لواحقین  سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کا نام مادر وطن کے دفاع میں جرات اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ  سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

چند روز پہلے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ چار جوان زخمی ہوئے تھے،  بعد ازاں  ہیڈ کانسٹبیل ثنا اللہ  بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ آپریشن میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بدینی سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں