متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر غور

متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی ایک مرتبہ پھر مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

خط وزرا اور چیف جسٹس کو دکھایا جا سکتا ہے تو پارلیمنٹ کو کیوں نہیں؟ شاہد خاقان

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے تمام اہم رہنما شریک ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار اختر مینگل شریک ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں حمزہ شہباز، شریں رحمان، احسن اقبال، سید نوید قمرالزماں شاہ اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر شامل ہیں۔

پرویز الٰہی کے پاس ووٹ نہیں ہیں، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے: زرداری

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں