دروازے اور دل کھلے ہیں،جیسے چاہیں گے کر لیں گے، حکومت کی ایم کیو ایم کوآفر


 اپوزیشن اور  ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے  ہونے کے بعدحکومتی وفد بھی وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا۔

رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے جا پہنچا۔حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل  تھے۔

حکومتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر پہنچا ہے۔ ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی آفر کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا ہے۔ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ہمارے دروازے اور دل کھلے ہیں،جیسے چاہیں گے کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے لیے کچھ بھی حاضر ہے۔امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔صبح ایم کیو ایم کی کال کا انتظار کروں گا۔ایم کیو ایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدہ کیلئے موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں