5یا6ووٹوں سے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، عثمان ڈار

usman-dar

 معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہوزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی۔ 5 یا 6 ووٹوں سے تحریک  کو ناکام بنائیں گے۔

معاون خصوصی برائےنوجوانان عثمان ڈار نے دعویٰ  کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5 یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔جہانگیر ترین بھی پرویز الہٰی پر اعتماد کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے ایم کیوایم حکومت کےساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن رہنماوں نے دعویٰ کیا ہے کہ  متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اعلان آج کیا جائے گا۔

دوسری جانب  حکومتی وفد نے بھی ایم کیو ایم کو ہر شرط ماننے کی یقین دہانی کروادی ہے۔


متعلقہ خبریں